لاہور ورلڈ کپ اسکواڈ کا انتخاب کرنے کیلئے سلیکٹرز کی میٹنگ ہفتہ کو ہوگی۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت بھی طلب کی جائے گی، میڈیارپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے18کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے، اسکواڈ میں اوپننگ اور پیس بیٹری سمیت ایک دو، پوزیشن کیلئے چند پلیئرز دوڑ میں شامل ہیں۔اس حوالے سے فیصلے کرنے کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ون ڈے کپ کے ٹاپ پرفارمرز کو زیر غور لانے کے اعلان کا بھرم قائم رکھنے کیلئے ایک، دو مزید کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ قبل ازیں 23ممکنہ کرکٹرز کا اعلان کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments