لندن کے علاقے ایج ویئر میں 20 لاکھ برطانوی پاؤنڈ کے دو مکانات کے معاملے پر بانی ایم کیو ایم اور پارٹی کے دو سابق وفادار ارکان میں اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما اور الطاف حسین کے وفاداران میں شمار کیے جانے والے محمد انور اور طارق میر ایج ویئر کی پراپرٹی کی ملکیت بانی ایم کیو ایم کے نام منتقل کرنے کو تیار نہیں اور اس حوالے سے منعقدہ اجلاس بھی بے نتیجہ رہے۔سابق وفادار ارکان کا مؤقف ہے کہ جائیداد اپنے نام منتقل کرنے کا بانی ایم کیو ایم کا مطالبہ نا مناسب ہے، یہ تنظیم کی ملکیت ہیں۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے لندن کے علاقے ایج ویئر میں موجود 2 مکانات کی پاکستانی روپے میں مالیت تقریباً 36 کروڑ 88 لاکھ روپے بنتی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments