کابل: بگرام ائیر بیس کے قریب طالبان کے حملے کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔افغان نیوز ایجنسی تولو نیوز کے مطابق گزشتہ روز شام ساڑھے پانچ بجے بگرام ائیر بیس کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے فوجیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی شناخت 24 گھنٹوں کے بعد ظاہر کی جائے گی جس کے بعد انہیں اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔گورنر عبدالشکور قدوسی کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملہ دھماکا خیز مواد سے لیس گاڑی پھٹنے کے باعث ہوا ہے۔دوسری جانب طالبان نے اپنے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ خودکش حملے میں امریکی فوج کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 10 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بگرام حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ دہشت گردی کا بیہودہ عمل ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’امریکی فوجیوں نے ہماری حفاظت کے لیے افغانستان میں اپنی زندگی کی قربانی دی ہے تاہم دہشت گردوں کا بزدلانہ عمل امن قائم کرنے کے لیے ہماری کوششوں کو نہیں روک سکتا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments