بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے فلم ’کلنک’ میں روپ کا کردار نبھانے کے لیے پاکستانی مقبول ڈرامہ ’زندگی گلزار ہے‘ کی مرکزی اداکارہ کشف سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ 2013 کا مقبول ڈرامہ سیریل ہے جس میں اداکارہ صنم سعید نے ’کشف‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جب کہ ان کے ساتھ اداکار فواد خان نے بھی ’زارون‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جو بالی وڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔’زندگی گلزار ہے‘ کی کہانی ایک سنجیدہ لڑکی کشف پر مبنی تھی جس کے والد بیٹیوں کی پیدائش کے باعث اس کی والدہ کو چھوڑ دیتے ہیں تاہم گھر کی بڑی بیٹی ہونے کے باعث کشف ساری ذمہ داری سبنھالتی ہے اس دوران وہ زندگی کی کئی تلخ حقیقتوں کا سامنا کرتی ہے۔عالیہ بھٹ سے جب پوچھا گیا کہ وہ روپ کا کردار ادا کرنے کے لیے کس سے متاثر ہوئیں تو انہوں نے صنم سعید کا نام لیا۔اداکارہ نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم کلنک میں روپ کا کردار نبھانے کے لیے ماضی کی مقبول فلمیں ’مغل اعظم‘ اور ’امراؤ جان‘ دیکھیں تاکہ اردو اور اداکاری کی صلاحتیں نکھر سکیں۔اس کے ساتھ انہوں نے فلم کے ہدایت کار ابھیشیک ورمان کے کہنے پر ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ دیکھا جس میں عالیہ کو کشف کے کردار پر غور کرنے کو کہا اور اس سے وہ بے حد متاثر ہوئیں۔اداکارہ نے بتایا کہ روپ کا کردار کشف سے بہت مماثلت رکھتا ہے اور وہ بھی ویسے ہی حالات کا سامنا کرے گی، کیونکہ ذمہ داریاں سنبھالنی ہوں گی تو وہ ہمیشہ خوش نہیں ہوتی وہ کمزرو بھی ہے لیکن طاقتور بھی۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ کردر نبھانے میں یہ بہت مشکل کام ہوتا ہے کہ ایک ساتھ بہت سارے تاثرات کا مظاہرہ کیا جائے جیسے ناخوش ہونا، کمزور اور طاقتور اور یہ سب کشف کے کردار میں تھا، ابھیشیک مجھے کہتے رہتے تھے تمہیں پریشان ہونا چاہیے۔دوسری جانب صنم سعید نے عالیہ بھٹ کے بیان پر خوشی اور فخر محسوس کرتے ہوئے فلم ’کلنک‘ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments