لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے قبل تین کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی کے طور پر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 15 کھلاڑیوں کے ساتھ 13 رکنی سپورٹ اسٹاف شامل ہوگا۔انگلینڈ میں آئندہ ماہ کی 30 تاریخ کو شروع ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی کے طور پر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کھلاڑی ورلڈ کپ سے قبل ہی وطن واپس آجائیں گے۔18 اپریل کو سلیکٹرز جب فٹنس ٹیسٹ کے بعد سر جوڑ کر بیٹھیں گے تو وہ ورلڈ کپ کے لئے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گے جب کہ تین مزید کھلاڑیوں کو مین ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے انگلینڈ بھیجا جائے گا۔اگر 23 مئی کو سپورٹ پیریڈ سے قبل کوئی کھلاڑی ان فٹ ہوجاتا ہے تو اس کی جگہ تین اسٹینڈ بائیز میں سے کوئی کھلاڑی لے گا، ورنہ اسٹینڈ بائی کھلاڑی ورلڈ کپ سے قبل وطن واپس آجائیں گے۔اسٹینڈ بائے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے، ایک ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل اور تین کاؤنٹی میچوں میں ضرورت پڑنے پر کھیل سکتے ہیں۔18 اپریل کو ٹیم کے اعلان کے بعد پی سی بی فہرست آئی سی سی کو بھیج دے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کلیئر ذہن کے ساتھ ورلڈ کپ میں شریک ہوں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments