لاہور: کراچی سے تعلق رکھنے والی ماڈل اقراء سعید کی پراسرار موت سے متعلق ماڈل کے موبائل فون سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔لاہور پولیس کے مطابق 22 سالہ ماڈل اقراء سعید کے موبائل سے انکشاف ہوا کہ وہ لاہور میں حسن بٹ، عثمان اور عمر نام کے افراد کے ساتھ رابطے میں تھی اور یہ تینوں نوجوان گلشن راوی کے رہائشی تھے۔پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ماڈل نے نوجوانوں کے ساتھ آئس کا نشہ کیا تھا جس کے باعث اس کی طبیعت خراب ہوئی اور تینوں نوجوان ماڈل کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق اقراء کی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے تاہم زیادتی سے متعلق حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ملے گی۔پولیس کا کہنا ہےکہ تینوں نوجوانوں عثمان، حسن اور عمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم تینوں ملزمان نے ضمانتیں کروالی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments