لاہور سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی زندگی کوخطرات لاحق ہیں اور عارضہ قلب ان کی زندگی کے لیے خطرہ ہے۔مسلم لیگ(ن)کے قائد نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے لیے آغا خان یونیورسٹی ہسپتا ل سے ایک ٹیم کراچی سے آئی مقصد آغا خان ہسپتا ل کے ڈاکٹرز سے ملاقات، بیماری کو سمجھنا اور ہسٹری لینا تھا۔ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف کی زندگی کوخطرات لاحق ہیں اور عارضہ قلب ان کی زندگی کے لیے خطرہ ہے، دل کی شریانوں میں بلاکج ہے اگر اسٹنٹنگ نہ ہو تو ہوسکتا ہے بائی پاس سرجری کی ضرورت پڑ جائے، دماغ کو خون سپلائی کرنے والے شریانوں میں بھی رکاوٹ ہے، دل کا ایشو اور دماغ کو خون کی سپلائی میں کمی اہم مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیرونی معالج سے بھی رابطے میں ہیں، جس سطح پر انہیں ہسپتا ل داخل کرنے کی ضرورت پڑے گی انہیں داخل کردیا جائے گا۔mk/nsr
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments