کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مختلف حادثات و واقعات میں 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز جھکڑ چلنے سے مختلف علاقوں میں دیواریں، چھتیں، کھمبے اور درخت گرنے کے واقعات پیش آئے جب کہ کئی علاقوں میں رات گئے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔تیز ہواؤں کے باعث جن علاقوں میں حادثات پیش آئے ان میں کورنگی، لانڈھی، ملیر، لیاری، پی ای سی ایچ ایس، پیپلز چورنگی ، سرجانی ٹاؤن شامل ہیں۔اسی طرح ٹیپو سلطان سگنل کے قریب اسکول کی چھت گرنے سے 5 طالبعلم زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لانڈھی تین نمبر میں گھر کی دیوار کا حصہ گر گیا جس کی زد میں آکر 2 افراد زخمی ہوئے، سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 ڈی میں گھر کی چھت کا حصہ گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔لیاری چاکیوڑا میں مدرسے کی چھت گر گئی جب کہ تیز جھکڑ سے جامع مسجد فش ہاربر کی عارضی چھت اڑ گئی جس سے مؤذن زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔فضا میں دھول مٹی کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی جس کے باعث پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں جب کہ بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی جن میں ناظم آباد، لیاقت آباد، گرومندر، شارع فیصل، ناگن چورنگی، یونی ورسٹی روڈ، لیاقت آباد اور اورنگی ٹاؤن کے علاقے شامل ہیں۔تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے تار ٹو ٹنے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جب کہ فون لائن اور انٹر نیٹ سروس بھی متاثر ہے۔ماڈل کالونی شیٹ نمبر 27 میں رات 10 بجے سے بجلی بند ہے جب کہ ڈیفنس ویو فیز 2 میں بھی گزشتہ رات 10 بجے سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، اسی طرح ملیر ہالٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں، مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
nice sharing its amazing one keep sharing thanks