پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف فوری ایکشن سے پتہ چلتا ہے کہ فورسز الرٹ ہیں۔وزیراعلیٰ محمود خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے حیات آباد کے ایک گھر میں پناہ لی تھی اور ان اکی اطلاعات کے مطابق 7 دہشت گرد ہیں جنہوں نے ایک مکان میں پناہ لی۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ایسے واقعات کو کاؤنٹر کرنا آسان نہیں، آپریشن میں اے ایس آئی کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے۔یاد رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارے جس کے بعد گھر سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد اضافی نفری طلب کی گئی۔سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کو 15 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا جب کہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار قمر عالم شہید اور 5 دہشت گرد مارے گئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments