اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق فریال تالپور کو نیب نے آج جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا اور اس سلسلے میں وہ اسلام آباد میں واقع نیب کے دفتر میں پیش ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ فریال تالپور سے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) نے تفتیش کی جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب نے فریال تالپور کو 22 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا ہے جس کا جواب 15 روز کے اندر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فریال تالپور کو سوالات کا جواب ملنے کے بعد دوبارہ بھی طلب کیا جائے گا۔واضح رہےکہ فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments