پاکستانی ماڈل و اداکار آمنہ الیاس کی نئی فلم ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔فلم ’ریڈی اسٹیڈی نو‘ حیشام بن منور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس کی کاسٹ میں آمنہ الیاس سمیت سلمان شاہد، فیصل سیف، زین افضل، نرگس رشید اور اسماعیل تارا شامل ہیں۔فلم کا پہلا ٹیزر 25 سیکنڈز پر مشتمل ہے جسے دیکھ کر فلم کے حوالے سے زیادہ تو معلوم نہیں ہوتا البتہ اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ ایک ریمکوم فلم ہے جس میں کامیڈی اور رومانوی تڑکا ہے۔فلم کی کہانی دو محبت کرنے والوں پر مبنی ہے جو شادی کرنے کے لیے بےتاب ہیں اور انہیں شادی کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آمنہ الیاس اور فیصل سیف بھاگ کے شادی کر رہے ہیں جب کہ ایک جگہ اداکارہ ایک شادی میں رقص بھی کر رہی ہیں جس میں انہوں نے خوبصورت نیلے رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے۔آمنہ الیاس اس وقت اپنی دوسری فلم ’باجی‘ کی تشہیر سمیت ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ کی عکس بندی میں بھی مصروف ہیں۔فلم ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ رواں برس 18 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“آمنہ الیاس کی ’ریڈی اسٹیڈی نو‘ کی پہلی جھلک” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
excited for this new movie