مکہ مکرمہ: رمضان المبارک سے قبل حرم مکی شریف کا تیسرا توسیعی منصوبہ مکمل کرلیا گیا، منصوبے کی تکمیل کے بعد بیک وقت 2 لاکھ 80 ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے۔رمضان المبارک سے قبل معتمرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور حرم مکی کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد بیک وقت 2 لاکھ 80 ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے۔حرمین انتظامیہ کے مطابق استقبال رمضان کے لیے حرم میں 21 ہزار نئی قالینیں بچھا دی گئی ہیں، حرم مکی شریف کے تیسرے توسیعی مرحلے کی تکمیل سے معتمرین اور زائرین کو کافی سہولت ہوگی۔معتمرین کی سہولت کے پیش نظر ماہ رمضان المبارک میں حرمین ٹرین کی ری شیڈولنگ کی گئی ہے جس کے تحت مکہ سے مدینہ آمد و رفت کے لیے اوقات اور ٹرینوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments