اسلام آباد: وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور ایلس ویلز کے ساتھ وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ مذاکرات میں پاکستانی وفدکی سربراہی امریکا کےلیے ایڈیشنل سیکریٹری آفتاب کھوکھر کررہے ہیں۔افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور معاون وزیر امور خارجہ ایلس ویلز وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے جہاں وزارت خارجہ کے حکام نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔پاک امریکا مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments