پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی نئی آنے والی فلم ’چھلاوا‘ کا ٹائٹل سونگ ریلیز کردیا گیا جس میں اداکارہ اپنے شاندار رقص کی بدولت مداحوں کی داد سمیٹ رہی ہیں۔فلم ’چھلاوا‘ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی لیکن اس سے قبل فلم کے ٹائٹل گانے کے لیے اداکارہ کا رنگا رنگ رقص سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔فلم کا ٹائٹل گیت ’چھلاوا‘ ریلیز ہوگیا ہے جس کی کوریوگرافی سمیت اداکاروں کے ڈانس اور ملبوسات کو پسند کیا جارہا ہے۔’چھلاوا‘ گانے میں ایک شادی کا سماں دیکھا جاسکتا ہے جس میں اظفر رحمان اور مہوش حیات کی جوڑی سب کی توجہ کا مرکز ہے جب کہ معاون کردار ادا کرنے والی زارا نور عباس اور وجاہت رؤف بھی جلوے بکھیر رہے ہیں۔گانے میں مہوش حیات نے دیدہ زیب ہرے رنگ کا لہنگا چولی زیب تن کیا ہے جس میں اداکارہ دلکش دکھائی دے رہی ہیں جب کہ زارا نور نیلے رنگ کے لہنگے میں ملبوس ہیں۔دونوں اداکارائیں شاندار رقص پیش کرکے مداحوں کی داد سمیٹنے میں کامیاب بھی ہوچکی ہیں۔مہوش حیات نے ٹائٹل گانے کو انسٹاگرام پر شیئر بھی کیا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ وہ گانا ہے جس کو ہر کوئی انجوائے کرے گا‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments