ڈبلن: ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے طویل اوپننگ پارٹنرشپ کا پاکستان کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بنالیا۔ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی، اوپننگ بلے باز جان کیمبل اور شائے ہوپ نے پہلی وکٹ پر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 365 رنز کی شراکت قائم کی جو ون ڈے کرکٹ میں سب سے طویل اوپننگ پارٹنرشپ ہے۔جان کیمبل 179 اور شائے ہوپ 170 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے اوپنرز فخر زمان اور امام الحق کے پاس تھا، دونوں بلے بازوں نے جولائی 2018 میں زمبابوے کے خلاف 304 رنز کی پارٹنرشپ بناتے ہوئے سینتھ جے سوریا اور اوپل تھرنگا کا ریکارڈ توڑا تھا۔یاد رہے کہ سری لنکن اوپنرز نے جولائی 2006 میں انگلینڈ کے خلاف 286 رنز بنائے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments