لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ (ایم ٹی آئی) کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری رہی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان سمیت دیگر شہروں کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجاً کام بند کر رکھا ہے۔فیصل آباد میں الائیڈ، سول اور ٹیچنگ اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے کی وجہ سے مریض پریشانی کا شکار ہیں۔سرگودھا میں بھی ہیلتھ بل کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز جاری رہی، ینگ ڈاکٹرز کے او پی ڈی کے بائیکاٹ سے مریض رُل گئے۔ملتان میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرکاری اسپتالوں کے آؤٹ ڈور وارڈز میں ینگ ڈاکٹرز کام نہیں کر رہے۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاملات حل نہ کیے اور فوری طور پر ہیلتھ بل پر نظرثانی نہ کی تو ایمرجنسی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments