اسلام آباد: آئی ایم ایف سے مذاکرات اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر وزیراعظم نے پیر کو مالیاتی امور اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا معاملہ زیر غور آئے گا جب کہ مالیاتی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ بریفنگ میں کابینہ اور پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی شریک ہوں گے جب کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ سمیت حکومتی معاشی ٹیم کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔واضح رہےکہ وزیراعظم نے وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مسودے کو مسترد کردیا ہے، وزیراعظم افراط زر کے معاملے پر نرم شرائط چاہتے ہیں جب کہ انہوں نے ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments