پاکستانی اسٹارز سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے جہاں مداحوں سے داد سمیٹتے ہیں وہیں وہ اس کے باعث تنقید کا نشانہ بھی بن جاتے ہیں اور ایسے ہی اس وقت اداکارہ صبور علی اور صحیفہ جبار مداحوں کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔اداکارہ سجل علی کی بہن صبور علی نے ڈرامہ سیریل کے سیٹ پر ایک شخص کی ویڈیو بنائی جو کھڑکی صاف کر رہا ہے۔صبور علی نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ وہ کھڑکی صاف کرنے والے شخص کا تمسخر اڑا رہی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’کیا کیا خواب لے کر اس کی ماں نے اس کو گھر سے بھیجا ہوگا‘ جس کے بعد انہوں نے خوب قہقہ بھی لگائے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے صبور کے ساتھ اداکارہ صحیفہ جبار بھی ہیں جو خود ہنستے ہوئے کھڑکی صاف کرنے والے کے لیے کہتی ہیں کہ ’گھر میں یہ صبح اٹھ کر اپنے بستر کی چادر یا کمبل بھی ٹھیک نہیں کرتا ہوگا اور اب یہ یہاں یہ کام کررہا ہے‘۔جب کہ سیٹ پر اداکار عفان وحید بھی موجود تھے جن سے صبور نے پوچھا کہ آپ کا اس (کھڑکی صاف کرنے والے) بارے میں کیا کہنا ہے جس پر اداکار نے جواب دیا کہ ’وہ محنت کر رہا ہے‘ اس پر بھی دونوں اداکارائیں ہنستی رہیں۔صبور علی کو کھڑکی صاف کرنے والے کی ویڈیو بنا کر انسٹا اسٹوری شیئر کرنا ایسا مہنگا پڑا کہ مداحوں نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کی دیگر پوسٹ میں جا کر لکھا کہ محنت کرنے والے کے لیے ایسا کہنا زیب نہیں دیتا آپ میں انسانیت ہونی چاہیے، دوسرے کی عزت کرنا سیکھیے۔بعدازاں صبور علی نے کھڑکی صاف کرنے والے کی ویڈیو حذف کرتے ہوئے ایک وضاحتی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کھڑکی صاف کرنے والے کو آنے والے ڈارمے کا assistant director بتایا اور کہا کہ سیٹ پر ایسا ہنسی مذاق چلتا رہتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments