برسٹل: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے مدمقابل ہوں گی، سیریز میں میزبان انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔تیسرے ون ڈے کے لیے قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے، شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین اور یاسر شاہ کی جگہ جنید خان 11 رکنی ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔میزبان انگلش ٹیم میں بھی دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں اور ورلڈکپ سے قبل جوئے ڈینلے کو پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں آزمایا جاسکتا ہے۔دوسرے ون ڈے میں برق رفتار سنچری بنانے والے جوس بٹلر کو بھی آرام دیا جاسکتا ہے جب کہ عادل رشید اور جوفرا آرچر آج کے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thats good amazing sharing really helpful