کراچی: پولیس نے خود کو نیوی اور حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے جعلساز کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق عابد اقبال نامی شخص خود کو نیوی اور حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتا تھا جس کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، نیوی کے یونیفارم اور دیگر اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی جعلی شناخت ظاہر کر کے شادیاں کرتا اور متاثرہ خاندان سے بھاری رقوم بٹورتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ اس کے قبضے سے برآمد شدہ اسلحے کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم عابد اقبال نے ابتدائی تفتیش میں جعلسازی کا اعتراف کرلیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments