پشاور: خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہرتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ مکمل ہڑتال ہے۔ڈاکٹرز کونسل کا کہناہےکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کے طرز عمل کی مذمت کرتے ہیں، وزیر صحت فوری مستعفی ہوں۔ڈاکٹرز کونسل نے وزیر صحت اور ڈاکٹر نوشیروان برکی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ڈاکٹروں پر تشدد میں ملوث ڈی ایس پی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہناہے کہ ایم ٹی آئیز اسپتالوں میں کرپشن میں ملوث بورڈز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔دوسری جانب ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریض طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر پریشان ہیں اور نجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔واضح رہےکہ گزشتہ روز خیبر ٹیچنگ اسپتال میں وزیراعظم عمران خان کے کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالدین کے درمیان تکرار ہوئی، اس دوران ڈاکٹر ضیاء نے الزام لگایا کہ وزیر صحت ہشام انعام اللہ کے گارڈرز نے ان پر تشدد کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“خیبرپختونخوا: سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض دربدر” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thats too much only patients suffer nobody suffer other than them