لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019 کے لیے سرفراز احمد کی قیادت میں 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران ورلڈکپ 2019 کے لیے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں وہاب ریاض اور محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے۔انضمام الحق کے مطابق ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جنید خان کی جگہ محمد عامر، فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض اور یاسر شاہ کی جگہ شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ عابد علی کی جگہ آصف علی کو موقع دیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر کے مطابق ورلڈکپ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حسنین اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔انضمام الحق نے کہا کہ محمد عامر کا نام پہلے اعلان کردہ ٹیم میں نہیں تھا تاہم وہ سینئر بولر ہیں اور انہیں انگلینڈ میں کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے، ان کا اکانومی ریٹ اچھا ہے۔چیف سلیکٹر نے وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ وہاب ریاض کو انگلینڈ میں گیند کرنے کا بہت تجربہ ہے، انہیں شامل کر نے کا مقصد یہ ہے کہ وہ ریورس سوئنگ اچھی کرتے ہیں، ہمیں لگا کہ ٹیم کو وہاب ریاض کی ضرورت ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض کی شکل میں تجربے کا اضافہ ہوگا۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ عابد علی کو باہر کرنا اتنا آسان نہیں تھا، آصف علی کو پاور ہٹنگ کی وجہ سے عابد علی پر فوقیت دی گئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments