لاہور()پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی)نے داتا دربار خودکش حملے کے ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا جبکہ خودکش حملہ آور کی شناخت بھی کر لی ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ سہولت کار محسن خان کو بھاٹی گیٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا اور وہ چارسدہ کے علاقے شبقدر کا رہائشی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کی شناخت صادق اللہ مہمند کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ خود کش حملہ آور افغانستان کا رہائشی تھا اور افغان پاسپورٹ پر 6مئی کو طورخم بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوا۔خودکش حملہ آور صادق اللہ کو طیب اللہ نامی شخص نے طورخم بارڈر سے لے کر لاہور پہنچایا جہاں دونوں نے 7مئی کو سہولت کار محسن اور نور زیب کے گھر پر قیام کیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ 8مئی کو داتا دربار کے باہر خودکش حملے میں میں 5پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 25زخمی ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments