کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے اضافے سے 153 روپے کا ہو گیا جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 36 پیسے مہنگا ہو کر 151 روپے پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 78 پیسے مزید مہنگا ہوکر 149 روپے 65 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہوکر 152 روپے پہنچا تھا۔ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا مزید اضافہ ہوا اور وہ اس وقت 153 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹر بینک میں ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور اس وقت 1 روپے 36 پیسے اضافے سے 151 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔گزشتہ چار کاروباری دنوں میں ڈالر کی قدر میں 9 روپے 60 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد بیرونی قرضوں میں 1000 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ڈالر کی قدر میں اضافے کی ایک وجہ ذخیرہ اندوزی بھی ہے جس کے حوالے سے مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں نفع اور ذخیرہ اندوزی کے مقصد سے ڈالر کی خریداری شرعاً گناہ اور ملک سے بے وفائی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments