امریکا میں ایک شخص نے بیوی کے خوف سے گھر جانے کے بجائے جیل جانے کو ترجیح دی اور پولیس کو خود کو گرفتار کرنے پر مجبور کردیا۔امریکی ریاست فلوریڈا کی مصروف شاہراہ سے 70 سالہ لیونارڈ اولسن نامی امریکی شہری کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔شہری کو ایک مصروف شاہراہ پر اپنے گاڑی کی کھلی چھت سے بازو پھیلا کر کھڑے ہوئے دیکھا گیا جس پر عینی شاہدین نے اس کرتب کی ویڈیو بنا ڈالی۔عینی شاہدین میں ایک پولیس افسر بھی شامل تھا جو ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جا رہا تھا۔اس کے مطابق ابتدا میں اولسن نے ایسے کسی بھی واقعے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی کسی بھی بات کے بارے میں نہیں جانتا۔پولیس افسر کی جانب سے اسے مطلع کیا گیا کہ اس کرتب کی ویڈیو بھی موجود ہے، یہ سنتے ہی اولسن نے اپنی کہانی تبدیل کردی اور کہا کہ وہ ایسا صرف اس لیے کر رہا تھا تاکہ اسے پولیس گرفتار کر لے کیونکہ وہ اپنی بیوی کے پاس واپس نہیں جانا چاہتا۔پولیس کو بیان دیتے ہوئے اس شخص نے کہا کہ وہ اپنی بیوی کے پاس واپس گھر جانے کی بجائے جیل جانا پسند کرے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments