بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں ناکامی پر کانگریس رہنما دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سہور میں کانگریس کے صدر رتن سنگھ ووٹوں کی گنتی کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن پر موجود تھے کہ اسی دوران انہیں دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی۔رتن سنگھ کو فوری طور پر ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وہ اسپتال میں انتقال کر گئے۔بھوپال میں لوک سبھا کی نشست پر کانگریس کے سینئر رہنما ڈگوجایا کی مدمقابل امیدوار سادھوی پراگیا 50 ہزار ووٹوں کی سبقت حاصل تھی اور ان کا دعویٰ تھا کہ وہ بڑے فرق سے کامیابی حاصل کریں گی۔خیال رہے کہ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی نے 542 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 246 جب کہ کانگریس نے 44 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments