دنیا بھر میں آج ملٹیپل کلورسس Multiple Sclerosis (ایم ایس) کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور اس مرض سے متعلق شعور و آگاہی پھیلانے کے لیے پاکستانی اسٹارز بھی اس مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔ملٹیپل کلورسس کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ’انتظار نہ کرو‘ ہیش ٹیگ گردش کررہا ہے جس کے تحت اداکار اپنی دھندلی تصویر شیئر کرکے اس مرض کی سنگینی کے حوالے سے آگاہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ملٹیپل کلورسس ایک دماغی مرض ہے جو مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے اس کے نتیجے میں بینائی دُھندلی پڑنے لگتی ہے جو اس مرض کی سب سے عام نشانی ہے ایسی صورت میں فوری طور پر دماغ کے ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔اس حوالے سے اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ خود اس مرض میں مبتلا ہیں اور اب یہ مرض ان کی زندگی کا حصہ ہے جس نے ان کا سب کچھ متاثر کردیا ہے۔ایمان علی نے لکھا کہ ’میں اس مرض سے مقابلہ کررہی ہوں جیسے دیگر مریض کررہے ہیں، یہ دماغ کے اعصاب کو متاثر کرتا ہے جس کی سب سے عام نشانی نظر کا دھندلا پڑنا ہے اور جب یہ دوبارہ ہوتا ہے تو دھندلی بینائی کے ساتھ غنودگی کی کیفیت بھی طاری ہوجاتی ہے‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments