بھارتی عدالت نے مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 8 سالہ مسلمان لڑکی کے کیس میں 6 ملزمان کو مجرم قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال جنوری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے کاٹھوا کے جنگل سے 8 سالہ مسلمان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔پولیس نے کیس میں 8 افراد کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے خلاف بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا اور احتجاج میں شدت اس وقت آئی جب بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے دو وزیروں نے ملزمان کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کی۔کیس کا ٹرائل خصوصی عدالت نے شروع کیا جہاں ملزمان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کردیا۔بھارتی عدالت نے پیر کے روز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو بری کردیا جب کہ کیس کے مجرم قرار دیے گئے دیگر افراد میں ریٹائر سرکاری ملازم اور چار پولیس اہلکاروں سمیت ایک کم عمر ملزم بھی شامل ہے جس کا ٹرائل انڈین نابالغ ایکٹ کے تحت کیا جائے گا۔کاٹھوا میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کیس اپنی نوعیت کا ہائی پروفائل کیس ثابت ہوا جس کے بعد بھارت میں جنسی زیادتی کے حوالے سے نیا قانون متعارف کرایا گیا جس کے تحت 12 سال تک کے بچے سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت تجویز کی گئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments