اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب کی جانب سے دائر اپیلوں پر سماعت کی تو اس موقع پر جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا کہ فواد حسن فواد اُن کے قریبی جاننے والے ہیں اس لیے وہ کیس نہیں سن سکتے۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت کے بعد شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔سپریم کورٹ کے نئے بینچ کی تشکیل کے بعد اپیلوں پر دوبارہ سماعت ہوگی۔یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرچکی ہے جسے نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments