اداکار و میزبان یاسر حسین اور ان کی قریبی دوست و اداکارہ اقرا ء عزیز تھائی لینڈ کی سیر ساتھ کرنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں جس پر یاسر حسین نے ناقدین کو جیو اور جینے دو کا مشورہ دے دیا۔یاسر حسین اور اقراء عزیز کے درمیان گزشتہ برس سے قریبی تعلقات ہیں جس کا اعتراف دونوں کئی مرتبہ سوشل میڈیا سمیت دیگر انٹرویوز میں کرچکے ہیں۔دونوں تقریبات میں اکثر ساتھ ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور اس وقت دونوں گرمیوں کی چھٹیاں انجوائے کرنے کے لیے ایک ساتھ تھائی لینڈ کی سیر پر ہیں۔یاسر حسین نے اقراء عزیز کے ساتھ جہاز کی تصاویر شیئر کیں اور تھائی لینڈ ائیرپورٹ پر بنائی گئی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس پر کچھ مداحوں نے دونوں کی جلد شادی کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ کچھ نے یاسر اور اقراء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ایسے میں یاسر حسین نے ناقدین کو ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ نفرت انگیز تبصرے بند کرو اور انجوائے کرو۔انہوں نے تھائی لینڈ کے خوبصورت سمندر پر اقراء عزیز کے ساتھ بالی وڈ فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے‘کے ایک گانے ’ گھونگھٹ کی آڑ سے‘ پر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جسے سب سے شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یاسر حسین اقراء عزیز کیلئے گنگناتے ہیں اور وہ ان کے جواب میں گانے کے دوسرے بول گنگناتی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“یاسر اور اقراء کے تھائی لینڈ میں سیر سپاٹے، ناقدین کو جیو اور جینے دو کا مشورہ” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
well said