کرکٹ ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی دکھانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت سے شکست کے بعد پہلے فیلڈنگ کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ بولرز نے رائٹ ایریا میں بولنگ نہیں کی، ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ اچھا تھا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اس بات کا اعتراف کرلیا کہ اب پاکستان کیلئے ٹورنامنٹ مشکل ہوگیا ہے تاہم انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ابھی چار میچز باقی ہیں اچھا سے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے شکست کی ذمے داری پوری ٹیم پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم بولنگ اچھی نہیں کررہے، بیٹنگ میں توقعات پوری نہیں کررہے، فیلڈنگ میں فاش غلطیاں کررہے ہیں، دباؤ برداشت نہیں کررہے، جلد وکٹیں نہ لے سکے، گری ہوئی ٹیم کو یہاں سے اٹھانے کی ضرورت ہے اور یہ کارکردگی ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ کے لئے ناکافی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے حوصلے ضرور گرے ہیں لیکن ٹیم نہیں گری، یہ ٹیم اب بھی کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ابھی ہمارا ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا، ٹورنامنٹ میں واپس آنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے اور غلطیاں کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔کپتان نے مزید کہا کہ سینئر کھلاڑیوں سے اختلافات اور ڈریسنگ روم کے ماحول کی باتیں بکواس اور جھوٹ کا پلندہ ہیں، ٹیم خراب ضرور کھیل رہی ہے لیکن کھلاڑی متحد ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments