باکسر عامر خان نے قومی ٹیم کی مدد کرنے کی پیشکش کردی

مانچسٹر: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان قومی کرکٹ ٹیم کی مدد کرنے کی پیشکش کردی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مدد کرنا چاہوں گا۔عامر خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو فٹ اور مضبوط رہنےکے لیے مشورہ دینا چاہوں گا اور انہیں یہ بھی بتاؤں گا کہ فوڈ، ڈائٹ اور ٹریننگ میں ڈسپلن کیسے رہا جاتا ہے۔باکسر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ ہے مگر کھلاڑیوں اسٹیمنا اور کنڈیشن پر توجہ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

باکسر عامر خان نے قومی ٹیم کی مدد کرنے کی پیشکش کردی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں