لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران قومی ٹیم پر مکمل اعتماد اور سپورٹ کا اعادہ کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیرصدارت گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں پرفارمنس، ٹیم اسٹرکچر، فرسٹ کلاس کرکٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورننگ بورڈ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں تاہم امید ہے باقی میچزمیں ٹیم پوٹینشنل کے مطابق کھیلے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد تین سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ میچ آفیشلز اور پلیئرز کے تبادلے پر بات چیت ہوئی جب کہ ورکشائر کاؤنٹی کے ساتھ بھی پلیئرز کے تبادلے کا معاہدہ ہوچکا ہے۔اعلامیے کے مطابق پی سی بی آئندہ سال فرسٹ کلاس پلیئرز انگلینڈ بھی بھیجے گا۔پی سی بی گورننگ بورڈ نے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو کمرشلائز کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments