ہانگ کانگ میں ملزمان کی حوالگی سے متعلق پیش کیے جانے والے بل کے خلاف لاکھوں افراد نے پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر احتجاج کیا اور کئی روز تک وہیں قیام کیا، مظاہرے کے دوران اور اختتام پر شریک افراد نے کئی اعلیٰ مثالیں بھی قائم کیں۔ہانک کانگ میں ہونے والے یہ مظاہرے اور ان میں شامل مظاہرین کا پُرامن رویہ عالمی خبروں کی زینت بنا رہا۔لاکھوں مظاہرین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبول ہوئی جس میں انہیں ایک ایمبولینس کو جگہ دیتے دیکھا گیا، عوامی احتجاج کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام کو عوام سے معافی مانگنا پڑی۔لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کے اختتام پر سڑکوں کی صفائی کر کے انہیں اپنی اصل حالت میں لاکر نئی مثال قائم کردی۔ہانک کانگ سے تعلق رکھنے والے مصنف کانگ تسانگ-گین نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ یہاں 20 لاکھ لوگ جمع تھے، تمام لوگ رات بھر یہاں صفائی میں مصروف رہے اور اب یہاں سڑک پر کچرے کا نشان بھی نہیں ہے۔یاد رہے کہ 12 جون سے شروع ہونے والے ان مظاہروں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ چیف ایگزیکٹو کیری لام عہدے سے استعفیٰ دیں۔عوام کی جانب سے شدید غم و غصے اور احتجاج کے بعد کیرم لام مجرمان کی حوالگی سے متعلق مجوزہ بل پر بحث منسوخ کرنے پر مجبور ہوگئی تھیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments