ناٹنگھم: کرکٹ ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہیں، بنگلادیش کو پانچ میچوں میں سے 2 میں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ادھر آسٹریلیا نے پانچ میچوں میں سے چار میں فتح اپنے نام کی جب کہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا رہا۔آج آسٹریلیا کی ٹیم میں چند تبدیلیوں کا امکان ہے، بنگلادیش کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں بلے باز مارکس اسٹونس اور بولر نیتھن کولٹر نائل کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ بنگلادیش کی ٹیم میں اب تک کوئی تبدیلی کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔کرکٹ ورلڈ کپ میں پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جب کہ بنگلادیش پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“ورلڈکپ: آسٹریلیا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
keep sharing