اسلام آباد: پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ بہاول نگر، پاکپتن اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ اور تور غر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جب کہ ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ملکہ کوہسار مری میں دو دن سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں سیاحوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس نے موسم سرد کردیا۔مشرقی بلوچستان میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں ہرنائی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب اور مختلف مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔ہرنائی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے سے محلہ اختر آباد، جلال آباد، کلی مرزا، کلی لعل خان متاثر ہوئے ہیں جہاں ایف سی، لیویز اور پولیس نے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ضلع ژوب کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کوہ سلیمان، فورٹ منرو میں بھی بارش ہوئی جب کہ ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پر آمد و رفت متاثر ہے۔شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم مطلع صاف اور خشک ہے تاہم آج قلات اور ژوب ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments