نیوزی لینڈ اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست،پوائنٹس ٹیبل پر 11پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست
لندن ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی راہ میں دوسری رکاوٹ ہٹانے کے لئے پاکستان (بدھ کو) نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کھیلے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ایجبیسٹن میں کھیلا جائے گا جو کہ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست اور پوائنٹس ٹیبل پر 11پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔پاکستان نے اپنے گزشتہ میچ میں جنوبی افریقا کو 49رنز سے ہرایا تھا۔ورلڈ کپ میں رہنے کے لیے پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنا ضروری ہے۔جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن ساتویں ہے۔واضح رہے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد پاکستان ورلڈ کپ میں مزید 2میچز کھیلے گا جن میں اس کا مقابلہ افغانستان اور بنگلادیش سے ہوگا۔