بھارتی اوپنر روہت شرما نے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کی بدترین شکست کی یاد دلا دی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔روہت شرما نے 2013 کی چمپئنز ٹرافی کی ماضی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے غلط ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جو کہ ان کے لیے کافی بھاری پڑ گیا جسے بعدازاں ڈیلیٹ کرنا پڑا۔روہت شرما نے 2013 کی چیمئنز ٹرافی کی جیت کی تصویر شئیر کی لیکن اسی کے ساتھ یہ غلطی کر بیٹھے کہ ہیش ٹیگ میں 2017 لکھ دیا، ان کی اس غلطی نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی عبرتناک شکست سے بھارتی شائقین کو لگنے والے زخموں کو دوبارہ تازہ کردیا۔2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔روہت شرما کی ٹوئٹ کے بعد مداحوں کے ردعمل میں کافی دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں، بھارتی اوپنر کا کسی نے مذاق اڑیا تو کسی نے کہا کہ اسے ٹھیک کیا جائے جبکہ بعض ٹوئٹر صارفین نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ “ہیش ٹیگ تو سہی لگا لیتا بیٹا، کیوں پرانی باتیں یاد دلا رہا ہے” ۔ایک صارف نے روہت شرما کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “پاکستان کا کوچ بن گیا ہے کیا، ہم 2013 میں جیتے ہیں 2017 میں نہیں ” ۔ایک صارف نے روہت شرما کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “پاکستان کا کوچ بن گیا ہے کیا، ہم 2013 میں جیتے ہیں 2017 میں نہیں ” ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments