لاہور: گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے کیس کی سماعت کے دوران دستاویزات عدالت میں پیش کردیں۔سیشن کورٹ لاہور میں آج علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی جس میں گلوکار اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف دستاویزات اور سوشل میڈیا پر دھمکیوں والے پوسٹ بھی عدالت میں جمع کروائے۔عدالت میں گلوکار علی ظفر نے ساڑھے چار گھنٹے تک شہادت ریکارڈ کروائی لیکن گلوکارعلی ظفر کا بیان مکمل نہ ہوسکا۔تاہم عدالت نے علی ظفر کو بیان ریکارڈ کرانے کےلیے 3 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔دوسری جانب علی ظفر کا عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میشا شفیع نے ایک منظم سازش کے تحت ان کی فلم (طیفا اِن ٹربل) سے پہلے انہیں نشانہ بنایا اور ان کیخلاف مہم چلانے کے لیے سوشل میڈیا کے جعلی اکاؤنٹس کو بھی استعمال کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments