طرابلس: حراستی مرکز پر حملے کے نتیجے میں 40 سے مہاجرین ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے نواحی علاقے میں واقع سرکاری حراستی مرکز پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد مہاجرین ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔لیبیا کے سرکاری حکام نے حراستی مرکز پر فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے حکومت مخالف قوتوں کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے سے مرنے والوں میں زیادہ تر افریقی شامل ہیں جو خفیہ طریقے سے سمندر پار کرکے یورپ پہنچنے کی کوشش کررہے تھے تاہم انہیں حراست میں لے کر مرکز میں رکھا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت حراستی مرکز کے ہینگر میں تقریباً 120 مہاجرین موجود تھے۔لیبیا کی وزارت صحت کے حکام نے واقعے کو قتل و غارت گری قرار دیتے ہوئے بتایا کہ حملے کے بعد کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور لوگوں کی لاشیں بکھر گئیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے نے حملے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے وزیراعظم نے خود ساختہ لیبین نیشنل آرمی کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔لیبیا کے وزیراعظم نے اسے وحشیانہ جرم اور پہلے سے سوچا سمجھا حملہ قرار دیاہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments