راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ وہ گرفتاریوں اور دھمکیوں سے نہیں ڈرتے لہٰذا حکومت کے آگے جھکیں گے اور نہ ہی بکیں گے۔نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مجھے نارووال اسپورٹس سٹی سے متعلق طلب کیا گیا تھا، نارووال اسپورٹس سٹی کے انتظامی منظوری اور انتظامی معاملات سے سوالات تھے، نارووال اسپورٹس سٹی میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق کوئی سوال نہیں تھا، پاکستان میں بین الاقومی معیار کا اسپورٹس سٹی بنایا گیا، کیا یہ گناہ ہے کہ پاکستان میں بین الاقومی معیار کا اسپورٹس سٹی بن گیا ہے، اگرپاکستان میں انکوائری ہونی ہے تو سب انکوائریاں بند کرکے بی آر ٹی کی ہونی چاہیے، بی آر ٹی کی وجہ سے پشاور کھڈوں میں تبدیل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پالیسیاں مشرف دورسے بھی بدترین ہیں، ان جیسے ہتھکنڈے پرویز مشرف نےبھی استعمال نہیں کیے، ہم سب گرفتاری کے لیے تیار ہیں،گرفتاری کو تمغہ سمجھ کرسجائیں گے، ہم پاکستان میں جمہوریت کی جنگ لڑرہے ہیں، ہم ان گرفتاریوں اور دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، عمران خان کی حکومت کے آگے نہ جھکیں گے نہ بکیں گے، ہم عمران خان کی بے ضابطگیاں بے نقاب کرنا نہیں چھوڑیں گے، عمران پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے مشن پر ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جس نے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالا ہے وہ آج مجرم ہے اور جس نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا وہ حکمران ہے، ہمیں پاکستان میں ترقی کے منصوبے بنانے کی سزا مل رہی ہے، اگر کسی نے توانائی کے منصوبے بنائے ہیں تو وہ ان کی سزا کاٹ رہا ہے، 12 ہزار میگا واٹ بجلی منصوبے پاکستان کا ایک ریکارڈ ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں، رہبر کمیٹی بنا دی گئی ہے، چند دونوں بعد اجلاس ہو گا، ہم جلدی میں ہیں مگر حکومت ہم سے بھی جلدی میں ہے، حکومت کہہ رہی ہے آ بیل مجھے مار۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments