لارڈز قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ایک ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے 1992کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے 9اننگز میں 5نصف سنچریوں کی مدد سے 437 رنز بنائے تھے جبکہ بابر اعظم نے رواں ورلڈکپ کے 8میچز میں 474رنز بناکر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم نے تین نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی۔بابراعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا کارنامہ ورلڈکپ 2019کے 43ویں میچ میں بنگلا دیش کے خلاف انجام دیا۔24 سالہ بابراعظم پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں 400سے زائد رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔اس کے علاوہ بابراعظم نے رواں ورلڈکپ کے دوران ہی تیز ترین 3000رنز بنانے والے ایشین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔بابراعظم نے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں 96رنز کی اننگز کھیلی اور اس طرح انہوں نے 8 میچوں کی 8اننگز میں 474 رنز اسکور کیے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“بابر نے میانداد کا 27سالہ پراناریکارڈ توڑ دیا، ورلڈکپ میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
very nice Babar Azam