لکس اسٹائل ایوارڈز میں جہاں اداکار یاسر حسین کا اقراء عزیز سے منگنی کرنا توجہ کا مرکز بنا وہیں اداکارہ کا لباس اور انداز کے چرچے بھی اب تک جاری ہیں۔اقراء عزیز اور یاسر حسین نے ایوارڈ تقریب کے لیے میچنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا اور تقریب میں ان کی جوڑی سفید رنگ کے کوٹ سوٹ میں دکھائی دی۔دونوں کے ملبوسات معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے تیار کیے جو اکثر بالی وڈ اور دیگر نامور شخصیات کے ملبوسات کی ڈیزائننگ کرتے رہتے ہیں۔اداکارہ کے کوٹ سوٹ میں کیپ کا اضافہ دیکھا گیا اور ساتھ ہی طویل پونی والے اسٹائل نے انہیں سب سے منفرد کیا۔یاسر حسین اور اقراء عزیز دونوں نے ملبوسات کو تیار کرتے وقت کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی کیپ پر بنے نقش و نگار اور مصوری ڈیزائنر نے خود ہاتھوں سے تیار کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیزائنر علی ذیشان نے اقراء عزیز کی کیپ کے لیے سیاہ اور سفید رنگ کے ساتھ ’لو برڈز‘ کی تھیم پسند کی جسے محنت اور لگن سے ہاتھوں سے تیار کیا۔اقراء کی کیپ پر ڈیزائنر اور ان کے ساتھیوں نے ہاتھ سے مصوری کی ہے جس میں دل، پرندے اور سیاہ و سفید پھول پتیاں ڈیزائن کیں۔یاسر حسین نے علی ذیشان کی کاریگری کی داد دیتے ہوئے کہا کہ ’جادو گر کا جادو ہاتھوں کا کمال ہے، کرتے تم کیسے ہو سب کا یہ سوال ہے‘۔جب کہ اداکارہ نے علی ذیشان کا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب محبت اور فن کا معاملہ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments