واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق صورتحال واضح نہ ہوسکی اور امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق وائٹ ہاؤس نے تاحال وزیراعظم کے دورے کی تصدیق نہیں کی جب کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے مناسب وقت پر دورے سے آگاہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔وائٹ ہاؤس میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگھس نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے میں نے بھی پڑھا ہے لیکن اس کی تصدیق اور ان کی ملاقات کی تفصیلات کے لیے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کریں گے۔دوسری جانب پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’وزیراعظم کے دورہ سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ، ہم امریکا کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں، اس حوالے سے جو بھی طے پائے گا اس کا مناسب وقت پر باقاعدہ اعلان ہوگا‘۔علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 20 جولائی کو امریکا کے دورے کے لیے روانہ ہوں گے، امریکی حکام اپنے ضوابط پورا کرنے کے بعد اس سلسلے میں اعلان کردیں گے۔واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم کے دورہ امریکا کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ وزیراعظم اور ٹرمپ کی ملاقات 22 جولائی کو ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments