پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

لاہور: ‎پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہو چکے ہیں جس میں 33 کھلاڑی شامل تھے جب کہ نئے کنٹریکٹ کے لیے پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ سینٹرل کنٹریکٹ میں 15 سے 17 کھلاڑی شامل ہوں گے اور ‎تینوں فارمیٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا جائے گا۔پی سی بی نے خواتین کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، موجودہ ویمن سینٹرل کنٹریکٹ میں 10 کھلاڑی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سینٹرل کنٹریکٹ سے ای کیٹیگری بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ دوسرے بورڈ کی طرح کھلاڑیوں کی تعداد کم اور معاوضہ بڑھانے کی تجویز مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی ہے۔ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے ناموں کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کی تقرری کے بعد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں