سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر تاریخ کے سب سے بڑے ڈیٹا اسکینڈل میں 5 بلین ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے فیس بک پر87 ملین صارفین کے ڈیٹا کواستعمال کرنے سے متعلق تاریخ کے سب سے بڑے جرمانے 5 بلین ڈالرز کی منظوری دے دی۔امریکی میڈیا کے مطابق فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے مارچ 2018 میں فیس بک کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کیمبرج تجزیاتی ڈیٹا نے فیس بک کے صارفین کے ڈیٹا کی رسائی حاصل کی ہے۔تحقیقات میں بات واضح کی گئی کہ فیس بک نے 2011 کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت اسے صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے سے پہلے ان کی رضا مندی اور انہیں اس حوالے سے مطلع کرنا ضروری تھا۔گزشتہ سال فیس بک نے اعتراف کیا کہ انہوں نے صارفین کے ڈیٹا کا استعمال کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ صارفین کو اس حوالے سے مطلع کریں گے ۔جرمانے کی رقم پر بہت سے سیاست دان اور لوگوں نے تنقید کی ہے کہ یہ صارفین کے ڈیٹا چوری کرنے کے لحاظ سے بہت کم ہے۔فیس بک پر عائد کیے گئے جرمانے کی رقم 5 بلین ڈالر ہے یہ فیس بک کے منافع کا ایک چوتھائی حصہ ہے جب کہ اس قیمت میں سے 45 کروڑ ڈالر کی نقد رقم ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments