لندن: آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کا عالمی کپ میں شاندار کامیابی پر ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ نے انگلش ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔انگلینڈ کی شاندار فتح پر ملکہ برطانیہ نے میزبان ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم کے لیے بھی تہنیتی پیغام دیا کہ نیوزی لینڈ نے بھی فائنل اور پورے ٹورنامنٹ میں متاثر کن کھیل پیش کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔دوسری جانب انگلینڈ کی جیت پر پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ شاندار پرفارمنس پر دونوں ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلے میں جب انگلینڈ پہلی مرتبہ عالمی کپ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا تو گراؤنڈ سے باہر موجود فینز بھی خوشی سے نہال ہو گئے اور رقص کر کے اپنی خوشی کا اظہار کرنے لگے۔لندن کے ٹریفالگر اسکوائر پر لگائی گئی بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے والے شائقین نے بھی انگلینڈ کی فتح کا بھرپور جشن منایا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments