اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ چوری کا معاملہ ابھی اور ملکوں میں بھی جائے گا ابھی اور انکشافات ہونے باقی ہیں۔اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟ ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرلے، شہبازشریف کا خاندان کرپشن سے توبہ کرلے، توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے، چوری کا ‘کھرا’ برطانیہ جا رہا ہے،، چوری کا معاملہ ابھی اور ملکوں میں بھی جائے گا، انکشافات ہونے باقی ہیں، پہلی حکومت ہے جو چوروں کو گھر تک پہنچارہی ہے، چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ لوٹا ہوا مال واپس کرنا پڑے گا، یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے، شاہد خاقان، شہباز شریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں، شہبازشریف نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کی تھی لیکن گلے لگا لیا، شہباز نے دھیلے کی کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments