اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کو اپنے خلاف ریکوزیشن واپس لینے کا مشورہ دے دیا۔چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو ریکوزیشن واپس لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ریکوزیشن اجلاس تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کے لیے نہیں بلایا جا سکتا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ اپوزیشن کی قرارداد پیش کرنے کی تحریک کا نوٹس تقسیم کر دیا گیا ہے اور سینیٹ سیکریٹریٹ نے اجلاس بلانے کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو خط بھجوا دیا ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ آئین اور سابق چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کے مطابق اجلاس کو تحریک کے تحت بحث کے لیے بلایا جا سکتا ہے جب کہ ریکوزیشن پر ممبران چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر صرف بحث کر سکیں گے۔چیئرمین سینیٹ نے مشورہ دیا کہ اپوزیشن ریکوزیشن سیشن میں بحث کے لیے کوئی قومی اہمیت کا مسئلہ بطور ایجنڈا شامل کرے ورنہ دوسری صورت میں اپوزیشن اپنی ریکوزیشن واپس لے لے۔صادق سنجرانی نے اپنے خط میں اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے لیے سینیٹ کے باقاعدہ اجلاس کا انتظار کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments