عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو سے متعلق کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باعزت بری کر دیا گیا۔اسلام آباد کی انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت کے جج طاہر خان نے فیصل رضا عابدی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق سینیٹر کو باعزت بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔فیصل رضا عابدی پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو کا الزام تھا۔عدالت کی جانب سے بریت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہےکہ مستتقبل کا فیصلہ کروں، پاکستان میں رہنا ہے تو سیاست میں واپس آنا پڑے گا۔سابق سینیٹر نے کہا کہ فیصلہ والدین اور فیملی کی مشاورت سےکروں گا، اپنے سیاسی راستوں کا انتخاب خود کروں گا۔خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت پہلے ہی 2 مقدمات میں فیصل رضا عابدی کو بری کر چکی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments